مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این ترکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایران پر صیہونی حکومت کے حملے کے ردعمل میں کہا کہ میں ایرانی حکومت کی سلامتی کا خواہاں ہوں، اسرائیل علاقائی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل اس ذہنیت کے ساتھ کہیں نہیں پہنچے گا۔ اس پر خدا کی لعنت ہو۔
کچھ دیر پہلے صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ ایران میں اہداف پر حملہ ختم ہو گیا ہے اور ایران سے کہا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے باز رہے۔
صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے "ایران میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے"
دوسری طرف ایران کی فضائیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بعض فوجی مقامات کو محدود نقصان پہنچا ہے، تاہم بیشتر حملے فضا میں ہی ناکام بنا دئے گئے۔
آپ کا تبصرہ